اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

صدر پاکستان کی علالت


مہمند ایجنسی میں نیٹو کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے بلا اشتعال حملے کے نتیجے میں 24جوانوں کی شہادت کے بعد پاک فوج اور عوام کی جانب سے جو ردعمل سامنے آیا شاید بیرونی آقاؤں کے قدموں میں سجدہ ریز حکومت کو بھی اس ردعمل کی توقع نہ تھی۔میمو تنازعہ کے سامنے آنے کے بعدصرتحال مزید پیچیدہ ہوگئی جبکہ ایسا محسوس ہوا کہ بون کانفرنس میں شرکت کرنے سے انکارحکومت پاکستان پر گراں گذرا ہے لیکن شاید فرشتوں کے ڈر سے انہیں ایسا کرنا پڑا۔ 14پاکستانی سفیروں کی تبدیلی اور اب صدر پاکستان کی علالت کی خبریں سن کر محسوس ہوتا ہے کہ اب گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔کچھ اخبارات نے تو ان کے متوقع استعفیٰ کے حوالے سے بھی خبریں اپ ڈیٹ کی ہیں۔ دیکھئے کیا ہوتا ہے ویسے مبصرین وسیاسی تجزیہ نگاروں کی نظر میں ماہِ دسمبر بہت اہم ہے ، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔