ایم
کیو ایم پاکستان بلا تفریق رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
ہم نے اپنے روایتی حلقوں
سے غیر مہاجر امیدوار وں کو ووٹ دے کر کامیاب کیا۔
نام
نہاد قومی جماعتوں نے آج تک اپنے علاقوں سے کسی مہاجر امیدوار کو کامیاب نہیں کرایا۔سندھ
میں مہاجروں کے سیاسی و سماجی حقوق غصب کئے جارہے ہیں۔
مہاجروں
پر عرصہ حیات تنگ کردیا گیا ہے۔سرکاری ملازمتوں کے دروازے مہاجروں پر بند کردیئے گئے۔
کالجز
اور یونیورسٹیوں میں مہاجر طلبا کے لئے داخلے کا حصول محال کردیا گیا ہے۔مختلف بہانوں
سے کاروباری طبقے کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
وفاقی
محتسب اعلیٰ کا دفتر دور دراز تحصیل شجاع آباد میں منتقل کرنے کی تجویز شہریوں پر ظلم
کے مترادف ہے۔
سول
اسپتال کے شعبہ حادثات کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقلی کی مذمت کرتے ہیں۔
بے مثال اتحاد اور نظم
و ضبط سے نسل پرست سندھ حکومت کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔
ایم
کیو ایم پاکستان آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مہاجر عوام کی حمایت سے بھرپور کامیابی
حاصل کرے گی۔
اراکین
رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان مسعود محمود،ڈاکٹر ظفر کمالی،انچارج سندھ تنظیمی کمیٹی
سلیم رزاق اور ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم کا بلدیہ کمپلیکس پر منعقدہ جنرل ورکز اجلاس
میں ذمہ داران و کارکنان سے خطاب۔رکن سندھ تنظیمی کمیٹی محمد علی شاہ، جوائنٹ ڈسٹرکٹ
انچارجز و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،لیبر ڈویژن(یو ایل ایف) کے جوائنٹ سیکریٹری انصار احمد،
رکن لیبر ڈویژن(یو ایل ایف)صادق حسین منصوری،اے پی ایم ایس او، لیگل ایڈ کمیٹی،ٹاﺅن
و یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان، ایلڈرز ونگ اور شعبہ خواتین سمیت تمام شعبہ جات کے
ذمہ داران و کارکنان کی شرکت۔
میرپورخاص۔۔۔09نومبر2021
ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت بلدیہ کمپلیکس پرمنعقدہ جنرل
ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی مسعود محمود نے نے کہا کہ ایم کیو ایم
پاکستان تعصب کے بجائے بلاتفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے جس کا
واضح ثبوت ایم کیوایم پاکستان کے روایتی حلقوں سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے لئے غیر
مہاجر امیدواروں کا انتخاب ہے۔ایم کیو ایم نے ملک میں وڈیرانہ، جاگیردارانہ نظام اور
موروثی سیاست کے خاتمے کے لئے جدوجہد کا آغاز کیا اور سیاست میں غیرمتعصبانہ اور وسیع
القلبی کے کلچر کو فروغ دیا لیکن ملک کی نام نہاد قومی جماعتوں نے آج تک اپنے علاقوں
سے کسی مہاجر امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔سندھ میں مہاجروں کے سیاسی و سماجی حقوق غصب
کرکے پیپلز پارٹی کی نسل پرست حکومت نے عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔اعلیٰ تعلیم یافتہ مہاجر
نوجوانوں پر سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند ہیں اور مختلف بہانوں سے کاروباری طبقہ
کو ہراساں کرکے ان کا کاروبار تباہ کیا جارہا ہے۔بے مثال اتحاد اور نظم و ضبط کی مدد
سے نسل پرست سندھ حکومت کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ایم
کیو ایم پاکستان فقیدالمثال کامیابی حاصل کرے گی۔ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا کہ شہر سے
دوردراز تحصیل شجاع آباد میں وفاقی محتسب اعلیٰ کے دفتر کے لئے جگہ تجویز کرنا شہریوں
کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ میرپورخاص کے لاکھوں عوام وفاقی محکموں کے
خلاف اپنی جائز شکایات کے ازالہ کے لئے میلوں دور دوسری تحصیل جانے پر مجبور ہوں گے۔انہوں
نے کہا کہ وفاقی محتسب کے دفتر کو میرپورخاص شہر میں قائم کیا جائے۔سلیم رزاق نے کہا
کہ سول اسپتال کا شعبہ حادثات ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ کارکنان
آپس میں اتحاد قائم رکھیں اور نظم ضبط کی پابندی کریں۔ اجلاس سے خالد تبسم نے بھی خطاب
کیا۔اس موقع رکن سندھ تنظیمی کمیٹی محمد علی شاہ، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد
خان، سلیم میمن و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،لیبر ڈویژن(یو ایل ایف) کے جوائنٹ سیکریٹری انصار
احمد، رکن لیبر ڈویژن(یو ایل ایف)صادق حسین منصوری،اے پی ایم ایس او، لیگل ایڈ کمیٹی،ٹاﺅن
و یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان، ایلڈرز ونگ اور شعبہ خواتین سمیت تمام شعبہ جات کے
ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔