اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

آج مورخہ١١ نومبر بروز جمعرات ایپکا سندھ کے مرکزی صوبائ صدر محترم محمد داؤد انڑصاحب اور جنرل سیکریٹری ایپکا سندھ محترم اشرف خان بوزئی کی ہدایت پر سندھ کے تمام پریس کلبز پر احتجاج کیا گیا اور جس میں (ایپکا)ڈسٹرکٹ میرہور خاص نے حکومت سندھ کی ملازم دشمن پالیسیوں کے خلاف ایپکا ڈسٹرکٹ میرپورخاص کے عہدیداران چیئرمین محمد بچل وسان،  سینئروائس چیئرمین ارشد زبیر، صدر میرمحمد پالاری، جونیئر نائب صدر محمد حسین، اور ملازم خاصخیلی رہنما لیبر ڈویژن میرپورخاص، نعمان راجپوت سابق صدر ایپکا تعلیمی بورڈ میرپورخاص و دیگر کی قیادت میں میں پریس کلب میرپورخاص تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں حکومت سندھ کے معتصبانہ رویے اور ملازمین دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا ایپکا عہدیداران و دیگر مقررین نے حکومت سندھ کی تعلیم دشمن پالیسیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت سندھ فی الفور سندھ تعلیمی بورڈز کو انکے تمام واجبات فل الفور اداکرے اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ سے سپرنٹنڈنٹ کی  ہونے والی ڈی۔پی۔سی ۔بار بار کینسل کئے جانے کے عمل کو فوری روکا جائے اور ان تمام ملازمین کو فوری طور پر سپرنٹنڈنٹ کی پوسٹ پر ترقی دی جائے۔ تعلیمی بورڈز اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تمام مسائل فوری حل نہیں کئے گئے تو ایپکا اپنے احتجاج کا رخ سندھ اسمبلی کی جانب رواں کرنے پر مجبور ہوگی۔

 


 



میرپورخاص (                                                                                                                                                                                                                    )  ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن، سرپرست اعلی میرپورخاص فٹنیس ایسوسی ایشن اور ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے کو آرڈینیٹر غوث محمد پٹھان کو  ڈویژنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اور ینگ بوائز  فٹبال کلب کے صدر   محمد سلیم  بلوچ,   آصفہ بھٹو زرداری فٹبال اکیڈمی کے (سی ای او) سردار ماجد علی لاشاری  کی جانب سے شمع گراؤنڈ میرپورخاص میں جاری آل سندھ  شہید محترمہ بینظیر بھٹو فٹبال ٹورنا منٹ میں ینگ بوائز فٹبال کلب اور بلوچ یونائٹڈ کے درمیان کھیلے جانے والے میچ میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کے لیئے دعوت نامہ پیش کر رہے ہیں۔.

 میرپورخاص (            )ڈویژنل کمشنرسیداعجاز علی شاہ نے ایک اعلامئے میں تھرپارکر عمرکوٹ اورمیرپورخاص کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خریف کی فصل2021کے لئے سندھ گورنمنٹ نے زرعی مالی پیکج کا اعلان کیا ہے. جس کے تحت متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کی نگرانی میں تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی. انہوں نے کہا کہ کمیٹی معاونت ورعایت دینے کیلئے کسانوں سے درخواستیں وصول کرے گی اہل کسانوں کی فہرست تیار کرے گی. کمیٹی محکمہ روینیو کے ریکارڈ کے مطابق کسانوں کی زمینوں کی تصدیق کرے گی. ایک سے 16سے ایکڑ زمین کے مالک چھوٹے کسانوں کو ترجیح دی جائے گی اور معاونت ورعایت اور ہاری کارڈ کے اجراء کیلئے اہل کسانوں کی سفارشات مرتب کی جائے گی. کمشنر نے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں متعلقین سے اجلاس کرکے اسکیم کو شفا ف اورمنصفانہ بنایا جائے. درخواست فارم جاری اور وصول کئے جائیں موصول ہونے درخواستوں کی جانچ پڑتال تصدیق کرکے سفارشات کمشنر آفس میں ارسال کی جائیں. تاکہ متعلقہ حکام کو بھیجی جاسکیں.

سانحہ تیزگام کو دوسال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود ضلعی انتظامیہ تاحال آٹھ لاپتہ مسافروں (جن کے عدالتی حکم پر میونسپل کمیٹی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرچکی ہے) کو ہیئرشپ اور دیگر دستاویزات جاری نہ کرسکی، متعلقہ مختیارکاروں کو یاددہانی کے نوٹسز ملنے کے باوجود یہ غمزدہ اور بےبس خاندان ہیئرشپ کے لیے سرکاری دفاتر کے مسلسل چکر کاٹنے پر مجبور، سرکاری افسران کی ظالمانہ بےحسی اور لاپرواہی نے دوسال سے اپنے پیاروں کے لیے تڑپنے والے لواحقین کو شدید اذیت اور کرب میں زندہ درگور کردیا۔ لواحقین و ورثاء کا ایکبار پھر رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ سے دستاویزات کی فوری تیاری اور معاوضے کی رقم کے اجراء میں مدد کا مطالبہ۔ واضح رہے کہ سانحہ کو دو سال سے زائدکا عرصہ بیت جانے کے باوجود میرپورخاص کے تاحال آٹھ لاپتہ افراد کی زندگی اور موت کا کوئی حتمی سراغ نہ ملنے اور تمام سراغ رساں ادارے بیانات اور شواہد اکٹھا کرنے کے باوجود مسافروں کا پتہ نہیں چلا سکے تھے۔ عدالتی حکم پر ان لاپتہ مسافروں کو مقامی میونسپل کمیٹی نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے تاکہ انکو معاوضے کی رقم مل سکے۔ عادل ، یاسر علی، سیف الرحمن ، جان محمد ، اورنگزیب عرف خرم ، محمد اقبال ، اعجاز احمد میمن اور محمد جاوید کے غمزدہ لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کے پیاروں کے زندہ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں حتمی طور پر تو کچھ پتہ نہیں چل سکا لیکن انکے شب و روز کس اذیت میں گزر رہے ہیں اسکا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے، ضلعی انتظامیہ ہیئرشپ و دیگر دستاویزات کے لیے ہماری فوری مدد کرنے کی بجائے ہمیں مزید نہ الجھائے۔