سانحہ
تیزگام کو دوسال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود ضلعی انتظامیہ تاحال آٹھ لاپتہ
مسافروں (جن کے عدالتی حکم پر میونسپل کمیٹی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرچکی ہے) کو ہیئرشپ
اور دیگر دستاویزات جاری نہ کرسکی، متعلقہ مختیارکاروں کو یاددہانی کے نوٹسز ملنے
کے باوجود یہ غمزدہ اور بےبس خاندان ہیئرشپ کے لیے سرکاری دفاتر کے مسلسل چکر
کاٹنے پر مجبور، سرکاری افسران کی ظالمانہ بےحسی اور لاپرواہی نے دوسال سے اپنے
پیاروں کے لیے تڑپنے والے لواحقین کو شدید اذیت اور کرب میں زندہ درگور کردیا۔
لواحقین و ورثاء کا ایکبار پھر رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ سے دستاویزات
کی فوری تیاری اور معاوضے کی رقم کے اجراء میں مدد کا مطالبہ۔ واضح رہے کہ سانحہ
کو دو سال سے زائدکا عرصہ بیت جانے کے باوجود میرپورخاص کے تاحال آٹھ لاپتہ افراد
کی زندگی اور موت کا کوئی حتمی سراغ نہ ملنے اور تمام سراغ رساں ادارے بیانات اور
شواہد اکٹھا کرنے کے باوجود مسافروں کا پتہ نہیں چلا سکے تھے۔ عدالتی حکم پر ان
لاپتہ مسافروں کو مقامی میونسپل کمیٹی نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے تاکہ انکو معاوضے
کی رقم مل سکے۔ عادل ، یاسر علی، سیف الرحمن ، جان محمد ، اورنگزیب عرف خرم ، محمد
اقبال ، اعجاز احمد میمن اور محمد جاوید کے غمزدہ لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کے
پیاروں کے زندہ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں حتمی طور پر تو کچھ پتہ نہیں چل سکا
لیکن انکے شب و روز کس اذیت میں گزر رہے ہیں اسکا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے، ضلعی
انتظامیہ ہیئرشپ و دیگر دستاویزات کے لیے ہماری فوری مدد کرنے کی بجائے ہمیں مزید
نہ الجھائے۔
تازہ ترین
اس تحریر کو اس موضوع کے تحت شائع کیا گیا: شہروں کی خبریں میرپورخاص
پاک اردو ٹیوب WAK
ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)
مشہور تحاریر
-
ماں کے موضوع کو دنیا کے مختلف ادیبوں نے برتا ہے ۔خواہ روسی ادیب گورکی ہوں ،فرانس کے موپاساں،یا پاکستان کے قدرت اللہ شہاب ۔ ماں کے موضو...
-
مہمند ایجنسی میں نیٹو کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے بلا اشتعال حملے کے نتیجے میں 24جوانوں کی شہادت کے بعد پاک فوج اور عوام...
-
آم اپنے رنگ خوشبو اور ذائقے کے لحاظ سے ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے۔ گرمیوں (مئی، جون) کے موسم میں آموں کا سیزن شروع ہوتے ہی بازاروں میں جی...
-
Don't try this at home

Unbelievable...
-
A bad day for her.....
-
کافی دیر سوچتا رہا کہ کیا لکھوں کچھ سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ کالم کا آغاز کہاں سے کیا جائے۔ پھر دل نے کہا کہ ملک کے حالات پرکچھ لکھا جائے۔ خی...
-
Kissing Test.....ha ha ha.....
کوئی تبصرے نہیں: