اہم خبریں

clean-5

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

سانحہ تیزگام کو دوسال سے زائد کا عرصہ گزرجانے کے باوجود ضلعی انتظامیہ تاحال آٹھ لاپتہ مسافروں (جن کے عدالتی حکم پر میونسپل کمیٹی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرچکی ہے) کو ہیئرشپ اور دیگر دستاویزات جاری نہ کرسکی، متعلقہ مختیارکاروں کو یاددہانی کے نوٹسز ملنے کے باوجود یہ غمزدہ اور بےبس خاندان ہیئرشپ کے لیے سرکاری دفاتر کے مسلسل چکر کاٹنے پر مجبور، سرکاری افسران کی ظالمانہ بےحسی اور لاپرواہی نے دوسال سے اپنے پیاروں کے لیے تڑپنے والے لواحقین کو شدید اذیت اور کرب میں زندہ درگور کردیا۔ لواحقین و ورثاء کا ایکبار پھر رکن سندھ اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ سے دستاویزات کی فوری تیاری اور معاوضے کی رقم کے اجراء میں مدد کا مطالبہ۔ واضح رہے کہ سانحہ کو دو سال سے زائدکا عرصہ بیت جانے کے باوجود میرپورخاص کے تاحال آٹھ لاپتہ افراد کی زندگی اور موت کا کوئی حتمی سراغ نہ ملنے اور تمام سراغ رساں ادارے بیانات اور شواہد اکٹھا کرنے کے باوجود مسافروں کا پتہ نہیں چلا سکے تھے۔ عدالتی حکم پر ان لاپتہ مسافروں کو مقامی میونسپل کمیٹی نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیے تاکہ انکو معاوضے کی رقم مل سکے۔ عادل ، یاسر علی، سیف الرحمن ، جان محمد ، اورنگزیب عرف خرم ، محمد اقبال ، اعجاز احمد میمن اور محمد جاوید کے غمزدہ لواحقین کا کہنا ہے کہ ان کے پیاروں کے زندہ ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں حتمی طور پر تو کچھ پتہ نہیں چل سکا لیکن انکے شب و روز کس اذیت میں گزر رہے ہیں اسکا اندازہ لگانا بھی مشکل ہے، ضلعی انتظامیہ ہیئرشپ و دیگر دستاویزات کے لیے ہماری فوری مدد کرنے کی بجائے ہمیں مزید نہ الجھائے۔

 مصر میں شوہر نے اپنی بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھ کر طلاق دینے کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر میں شوہر نے فیس بک پر دوستی کے بعد خاتون سے شادی کی تاہم شادی کے ایک ماہ تک بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھ کر اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق مصری شہری نے اہلیہ کو طلاق دینے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔

مصری شخص کا کہنا تھا کہ میں شادی کے بعد حیران رہ گیا کیونکہ میری بیوی ویسی نہیں لگی جس سے میں شادی سے پہلے ملا تھا۔اس نے مزید کہا کہ مجھےمیری بیوی نے دھوکا دیا ہے کیونکہ وہ شادی سے پہلے میک اپ کرتی تھی لیکن شادی کے بعد میں نے اس کا اصلی چہرہ بغیر میک اپ کے دیکھا وہ الگ نظر آتی ہے۔شوہر نے عدالت کو بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو برداشت کرنے کی کوشش کی لیکن شادی کے ایک ماہ بعد تنگ آکر اس نے طلاق کے لیے درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔سن 2016 میں ایک شخص نے شادی کے چند دنوں بعد ہی اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کا فیصلہ کیا تھا، اس نے دعویٰ کیا تھا کہ اہلیہ نے کاسمیٹکس اور جعلی پلکیں پہن کر اسے دھوکا دیا ہے۔

 ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی جشن عید میلادالنبی نہایت عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی جانب سے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپس قائم کئے گئے۔
متحدہ رہنماﺅں اور یوسیز و شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے عاشقان رسول کے جلوسوںکا پرتپاک استقبال کیا۔
شرکاءکو پھولوں کے ہار پہنائے اور گل پاشی کی گئی۔اس موقع پر لنگر اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔
میرپورخاص۔۔۔20اکتوبر2021
ملک بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی جشن عید میلادالنبی نہایت عقیدت اور احترام سے منایا گیا۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت سیٹلائیٹ ٹاﺅن،بھانسنگھ آباد،ریلوے کالونی،پوسٹ آفس چوک، غریب آباد اور مہاجر کالونی چوک پر استقبالیہ کیمپس قائم کئے گئے جبکہ ہیر آباد میں مرکزی استقبالیہ کیمپ قائم کیا گیا جہاں رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر ظفر کمالی،ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز آفاق احمد خان، سلیم میمن واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی، یوسیز کے ذمہ داران و کارکنان، اے پی ایم ایس او، لیگل ایڈ کمیٹی، میڈیکل ایڈ کمیٹی اور ایلڈرز ونگ سمیت دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلّم کے جلوسوں پر گل پاشی کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور شرکاءکو ہار پہنائے۔ اس موقع پر جلوسوں کے شرکاءمیں لنگر اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔